گورنمنٹ صادق گریجویٹ کالج آف کامرس بہاولپور میں آج تقریب منعقد ھو.ئی جس میں اخوت بھائی چارہ، امن و سلامتی کے درس کےساتھ ساتھ پاکستان کے اداروں خصوصاً افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور فوج کے خق میں ریلی نکالی.
تقریب سے پُر جوش خطاب اسلامیہ یونیورسٹی کے پروفیسر عتبان اللہ صاحب نے کیا آخر میں کالج کے پرنسپل پروفیسر فخرِ عالم صاحب نے بھی خطاب کیا
بہاولپور ( )پاک فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے ، شر پسند عناصر عوام کے دلوں کو پاک فوج کی محبت اور اہمیت سے متنفر نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ صادق گریجویٹ کالج آ ف کامرس فخر عالم نے یومِ یکجہتیِ پاکستان و افواجِ پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب
گورنمنٹ صادق گریجویٹ کالج آف کامرس بہاولپور میں منعقد کی گئی۔ جس میں اخوت بھائی چارہ، امن و سلامتی کے درس کےساتھ ساتھ پاکستان کے اداروں خصوصاً افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ بعد ازاں فوج کے خق میں ریلی نکالی.تقریب سے پُر جوش خطاب اسلامیہ یونیورسٹی کے پروفیسر عتبان اللہ نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف دشمن اپنی تمام تر سازشوں میں ناکام ہو چکا، اب دشمن چاہتا ہے کہ اس کے گماشتے پاک فوج کی عزت و تکریم و وقار میں دراڑ ڈال دیں، پاکستان کے عوام ، سول سوسائٹی، تاجران، طالب علم، علماء کرام اور تمام طبقات ہائے زندگی دشمن کی اس سازش کو ہر صورت ناکام بنائیں گے ۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ ریلی میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ۔