ڈاکٹر فرید شریف، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز (کالجز) ساؤتھ پنجاب ملتان، ڈاکٹر شرافت علی، ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز بہاولپور، اور سیکشن آفیسر زاہد عباس، ساؤتھ پنجاب ملتان نے گورنمنٹ صادق گریجویٹ کالج آف کامرس بہاولپور کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران معزز افسران نے کالج میں جاری نئے داخلوں کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور گزشتہ سال کے داخلوں کے مقابلے میں موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے داخلہ مہم کو مؤثر اور منظم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

افسران نے کالج کے مختلف شعبہ جات، کلاس رومز، دفاتر اور مجموعی ماحول کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر کالج کی صفائی ستھرائی، نظم و ضبط، اور دیگر انتظامی امور کو نہایت تسلی بخش قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ تعلیمی و انتظامی لحاظ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

آخر میں افسران نے کالج انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ادارہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔

Visit Our College Website: https://gccbwp.edu.pk/

Follow Us on Facebook: / gsccbwpofficial

Call Us: +92629255351